Aaj Logo

شائع 16 مارچ 2024 12:45pm

9 مئی کیس، عمران خان کی بہنوں اور اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے عظمیٰ خان، علیمہ خان، اسد عمر، مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر کی نو مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشتگری عدالت کے جج ارشد جاوید نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

لاہور کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عظمیٰ خان، علیمہ خان، سابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ پیش ہوئے۔

عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کر دی۔

عدالت نے اگلی سماعت پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا ہے۔

Read Comments