Aaj Logo

شائع 16 مارچ 2024 05:15pm

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: دو گواہان عدالت میں پیش

احتساب عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کےخلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت ہوئی پراسیکیوشن کی جانب سے کو عدالت میں پیش کیا گیا کہ جرح مکمل ہونے پر ایک گواہ کا بیان قلمبند کر لیا گیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر چودھری نذر، عرفان بھولا و دیگر پیش ہوئے، جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء چودھری ظہیر عباس، عثمان گل و دیگر بھی سماعت میں موجود تھے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے دوگواہان کو عدالت میں پیش کیا گیا، وکلاء صفائی نےایک گواہ پرجرح مکمل کی جس کے بعد عدالت نے اس کا بیان قلمبند کیا۔

گواہان میں چیف فنانشل آفسیر القادر یونیورسٹی شامل تھے، عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی۔

Read Comments