نوشہرہ : موٹروے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، حملہ آور پہاڑوں کی طرف فرار

خوش قسمتی سے فائرنگ سے موٹروے پولیس محفوظ رہی
شائع 17 مارچ 2024 11:08am

نوشہرہ میں خیرآباد کنڈ کے مقام پر موٹروے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے موٹروے پولیس کی گاڑی پر گولیاں لگیں۔

خوش قسمتی سے فائرنگ سے موٹروے پولیس محفوظ رہی۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد پہاڑوں کی طرف فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

Read Comments