Aaj Logo

شائع 17 مارچ 2024 02:27pm

سینیٹ انتخابات کیلئے خیبرپختونخوا کے امیدواروں کی فہرست جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ انتخابات کے لیے خیبرپختونخوا کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔

فہرست کے مطابق سینیٹ انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 42 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، 7 جنرل نشستوں پر 25 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں، ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لیے سیاسی جماعتوں کے 10 امیدوار میدان میں ہیں۔

خواتین کی 2 نشستوں کے لیے 7 امیدواروں کے کاغذات جمع ہوئے، جنرل نشستوں پر مراد سعید، فیصل جاوید تحریک انصاف کے امیدوارہوں گے، مرزا آفریدی، عرفان سلیم اور خرم ذیشان بھی جنرل نشستوں پر امیدوارہوں گے۔

ٹیکنوکریٹ کے لیے اعظم سواتی اور ارشاد حسین تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے، خواتین کی نشستوں پر عائشہ بانو اور روبینہ ناز میدان میں ہوں گی۔

تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے محمود خان جنرل نشست کے لیے انتخاب لڑیں گے، اعظم سواتی، قاضی انور کے کاغذات ٹیکنوکریٹ کے لیے جمع ہوگئے۔

اس کے علاوہ خواتین کے لیے پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد اور تحریک انصاف کی عائشہ بانو اہم امیدوار ہوں گی۔

مزید پڑھیں

مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ کے ٹکٹ تقسیم کرنا شروع کردیے

سینیٹ الیکشن : الیکشن کمیشن نے نامزد امیدواروں کی فہرست جاریکردی

سینیٹ ضمنی انتخاب: پیپلز پارٹی کے 4، ن لیگ اور جے یو آئی کا ایک ایکسینیٹر منتخب

Read Comments