Aaj Logo

شائع 17 مارچ 2024 03:49pm

ضمنی انتخاب: ہمیں اس دروازے سے لے جا رہے تھے جہاں کاغذات چھنتے ہیں، قیصرہ الہی

گجرات میں میڈیا سے گفتگو میں قیصرہ الٰہی کا کہنا تھا کہ شوہر کے پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئی، لیکن آر او آفس نہیں جانے دیا جا رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پرویزالٰہی کے ضمنی انتخابات کے لیے پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے آر او آفس آئیں، تاہم انہیں اندر جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عملے کا موقف ہے کہ ریٹرننگ آفیسراندر موجود نہیں ہے۔ قیصرہ الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس تمام ڈاکومنٹس موجودہیں۔

ہمیں پچھلے چور دروازے سے اندر لے جانا چاہ رہے تھے، یہ وہ دروازہ ہے جہاں کاغذات چھینے جاتے ہیں۔

دوسری جانب قیصرہ الٰہی کی بہن سمیرا الٰہی کا کہنا تھا کہ ہم عدالت کے ذریعے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے، یہ چاہتے ہیں ہمیں پکڑ کر جیلوں میں بند کردیں۔

Read Comments