Aaj Logo

شائع 17 مارچ 2024 03:51pm

ہمیشہ سے یقین ہے کہ پاکستانی شہداء ہمارے ایرانی شہداء ہیں، ایرانی سفیر

ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔

اس حوالے سے ایرانی سفیر نے تعزیتی پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کی شہادت پر افسوس ہوا۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ان جوانوں نے مادرِ وطن کی حفاطت کے لیے شہادت کو گلے لگایا، ہمیشہ سے یقین ہے کہ پاکستانی شہداء ہمارے ایرانی شہداء ہیں۔

رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان، عوام اور شہداء کے خاندانوں سے تعزیت جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔

ایرانی سفیر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ساتھ پاک فوج کے شہداء کی تصاویر بھی لگائیں۔

مزید پڑھیں

شمالی وزیر ستان میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی شہید، 6 دہشتگرد ہلاک

الیکشن میں اختلافات پر شہداء کو شامل کرنا گھٹیاعمل ہے، خواجہآصف

Read Comments