Aaj Logo

شائع 17 مارچ 2024 04:01pm

پاک فضائیہ کے سربراہ کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی، سربراہ پاک فضائیہ کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایئر چیف کی ملازمت میں توسیع کی سمری صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوادی۔

ظہیر احمد بابر سدھو اپنی تقرری کے 3 سال مکمل کرنے کے بعد کل 18 مارچ ریٹائرڈ ہورہے تھے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو نے 19 مارچ 2021 کو چیف آف ایئر اسٹاف کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔

Read Comments