جعلی چیئرمین نیب بن کر شہریوں کو لوٹنے والا ملزم اور بھائی گرفتار

ملزمان کیخلاف شکایات موصول ہونے پرکارروائی کی گئی، نیب حکام
شائع 18 مارچ 2024 11:27am

نیب لاہور انٹیلی جنس ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی چیئرمین نیب بن کر شہریوں کو لوٹنے والے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزم آپس میں سگے بھائی ہیں۔

نیب حکام کے مطابق ملزمان شہریوں کو نیب افسر بن کر ہراساں کرتے تھے۔

اس حوالے سے نیب حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان اویس ظہور اورعامر ظہور شہریوں سے پیسے وصول کرتے رہے۔

نیب حکام کے مطابق ملزمان کیخلاف شکایات موصول ہونے پرکارروائی کی گئی، ملزمان سگے بھائی ہیں۔

نیب لاہور انٹیلی جنس ونگ نے ملزمان کو تھانہ چونگ پولیس کے حوالہ کردیا۔

Read Comments