Aaj Logo

شائع 19 مارچ 2024 09:46pm

یشما گِل کو شادی کے لئے کیسے لڑکے کی تلاش ؟

پاکستانی اداکارہ یشما گِل نے اپنی پسند بتا دی کہا کہ وہ ایک ایسے انسان سے شادی کرنا چاہتی ہیں خوفِ خدا ہو جس کی اخلاقی اقدار اچھی ہوں۔

ایک انٹرویو کے دوران یشما گِل نے بتایا کہ میری والدہ مجھے سے عمر میں 4 سال چھوٹے میرے کزن سے میری شادی کروانا چاہتی ہین جس کے لئے وہ ملازمہ سے میری دوستوں کے نمبر مانگ رہی ہیں تاکہ میری دوست مجھے میرے کزن سے شادی کرنے کے لیے رضا مند کر سکیں۔یشما گِل نے بتایا کہ ان ایک اسیے انسان کی تلاش ہے جس مین خوف خدا باقی ہو جس کی اخلاقی اقدار اچھی ہوں کیونکہ جب انسان اچھا ہو تو باقی چیزیں زندگی میں خوبخود ٹھیک ہوجاتی ہے۔ اور ایسے انسان کے ساتھ رہ کر پرہ چلتا ہے کہ سامنے والے کے ساتھ کس حسن اخلاق سے پیش آنا ہے۔

Read Comments