Aaj Logo

شائع 20 مارچ 2024 03:59pm

آئی جی سندھ کا تقرر، سندھ حکومت پھر وفاق کیخلاف بول اٹھی

آئی جی سندھ پولیس کے تقرر میں تاخیر پر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کے لیے فوری انتظامی فیصلوں کی ضرورت ہے، آئی جی سندھ کے تقرر میں تاخیر اتحادی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، یر ضروری تاخیر سے قیام امن کے لیے کوششوں کو نقصان ہورہا ہے۔

آئی جی سندھ پولیس کے تقرر میں تاخیر کے معاملے پر وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال ابترہے، امن وامان کی بہتری کے لیے فوری انتظامی فیصلوں کی ضرورت ہے۔

وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ آئی جی سندھ کے تقرر میں تاخیر اتحادی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، آئی جی سندھ کے لیے نام 4 مارچ کو بھیجے تھے، 20 مارچ ہوچکی وفاقی حکومت نے تاحال آئی جی سندھ پولیس کا تقرر نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیرضروری تاخیر سے قیام امن کے لیے کوششوں کو نقصان ہورہا ہے۔

Read Comments