Aaj Logo

شائع 21 مارچ 2024 07:36pm

زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زر مبادلہ کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 39 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اعلامیے کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اضافہ کے بعد 8 ارب ایک کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 13 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافہ سے 5 ارب 37 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کا ڈالر ذخیرہ پونے 2 ماہ کی درآمدات کے برابر ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 15 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ کی زرمبادلہ کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی تھی۔

Read Comments