Aaj Logo

شائع 22 مارچ 2024 05:19pm

ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم ایوان کی بے توقیری کریں، اپوزیشن اراکین

خیبرپختونخوا حکومت نے گورنرغلام علی کے حکم پراجلاس نہ بلانے کا فیصلہ کر لیا۔ اپوزیشن اراکین نے اسمبلی ہال کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 109 کے تحت گورنر کے پاس اختیار ہے کہ وہ اجلاس طلب کرے۔۔ ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم اس ایوان کی بے توقیری کریں۔

گورنر خیبر پختونخواغلام علی کے حکم پر حکومت کی جانب سے اجلاس نہ بلانے کے فیصلے پراپوزیشن اراکین نےاسمبلی ہال کے باہراحتجاج کیا گیا، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد کا کہنا ہے کہ تین بجے ہم ادھر حاضر ہوئے، سیکرٹری ، اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کے کمرے بند ہیں، ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم اس ایوان کی بے توقیری کریں۔

ڈاکٹرعبادکا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے ایک طرف فارم 45-47 کا شور مچا رہے ہیں، اسپیکرسمیت تمام عملہ اسمبلی سےغائب ہے، حکومت جب سےآئی ہے، تب سے یہ محکوم لوگوں کومحروم کرنا چاہتا ہے۔

جبکہ دیگر اپوزیشن اراکین نے کہا کہ طرف تحریک انصاف والےآئین اور قانون کی خلاف ورزی کر رہےہیں، اپوزیشن اراکین کو حق حاصل ہے کہ وہ حق راہ دہی استعمال کرئے،

اپوزیشن اراکین کا ما مزید کہنا تھا کہ آرٹیکل 109 کے تحت گورنرکےپاس اختیار ہےکہ وہ اجلاس طلب کرے، اجلاس طلب کرنے کیلئے اپوزیشن کے 45 اراکین نے گورنرسےرابطہ کیاتھا، یہ اسمبلی کسی کی خواہش پرنہیں آئین اورقانون کے مطابق چلتی ہے۔

Read Comments