Aaj Logo

شائع 22 مارچ 2024 10:35pm

عبدالرزاق قومی سلیکشن کمیٹی میں شامل، اعلان جلد متوقع

سابق آل راؤنڈر عبدا لرزاق کو پاکستان کرکٹ سلیکشن کمیٹی میں شامل کر لیا گیا، ذرائع کے مطابق عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنانے کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی کال پر عبدالرزاق نے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کی، ملاقات میں انہیں بورڈ کا حصہ بننے اور کرکٹ کی بہتری میں معاونت کی پیشکش کی گئی، جسے عبدالرزاق نے قبول کر لی ہے۔

جبکہ عبدالرزاق کے قریبی ذرائع نے ان کی بورڈ کے ساتھ وابستگی کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کو مزید اختیارات دے کر با اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

Read Comments