راولپنڈی: دکان پر جھگڑے کے دوران فائرنگ، گولی لگنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحق

پولیس نے ملزم ابو بکر کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا
شائع 24 مارچ 2024 08:30am

راولپنڈی کے علاقے خیابان سرسید میں فائرنگ سے گلی میں کھیلنے والا نو سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس نے ملزم ابو بکر کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق دودھ کی دکان پر لڑکوں کے درمیان لڑائی پر فائرنگ ہوئی تھی۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ گولی روحیل کو لگی جو اسپتال میں دم توڑ گیا۔

Read Comments