Aaj Logo

شائع 24 مارچ 2024 12:24pm

گندم سستی ہونے کے باوجود آٹے کی پرانی قیمت برقرار

پنجاب میں گندم سستی ہو گئی مگر مہنگائی کے مارے عوام کو ریلیف نہ مل سکا، نئی فصل کے باعث گندم کے نرخ 400 روپے من تک کم ہو گئے ہیں تاہم آٹے کی پرانی قیمت برقرار ہے۔تاجر کہتے ہیں ملوں سے سستا آٹا آئے گا تو وہ بھی قیمت کم کر دیں گے۔

صوبہ سندھ سے نئی فصل آنے کی وجہ سے پنجاب کی منڈیوں میں گندم کا ریٹ گر گیا ہے۔ جس کا ریلیف سستے آٹے کی صورت میں عوام کو ملنا چاہئے مگر ایسا نہیں ہو سکا۔

شہری کہتے ہیں کہ عوام کو کچھ ریلیف نہیں مل رہا ہے۔ حکومت سے انھیں اچھے کی امید نہیں ہے۔

اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کا تھیلا ابھی بھی 1400 اور 20 کلو کا 2800 میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

دکاندار کہتے ہیں مل سے انھیں مہنگے نرخوں پر ہی آٹا سپلائی ہورہا ہے اس لئے ہم بھی مہنگا بیچنے پر مجبور ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کا ریٹ 400 روپے کمی کے ساتھ 4000 فی من ہو گیا ہے جبکہ روس اور یوکرین سے درآمد شدہ گندم کے ریٹ بھی گر رہے ہیں۔

Read Comments