Aaj Logo

شائع 24 مارچ 2024 02:18pm

آصف افطار کا سامان لینے نکلا تھا، پتنگ نے زندگی کی ڈور کاٹ دی

فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور نے 22 سالہ آصف کی زندگی کی ڈور کاٹ دی، عید کے بعد آصف مشتاق کی شادی تھی، آصف افطار کا سامان لے کر گھر جا رہا تھا مگر ناگہانی موت نے اسے مہلت نہ دی۔

اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف سمن آباد کے رہائشی 22 سالہ آصف مشتاق کو یہ علم ہی نہ تھا کہ وہ زندگی کا نیاسفر شروع ہی نہیں کر پائے گا۔

آصف مشتاق ڈجکوٹ روڈ پر افطاری کا سامان لے کر گھر واپس جارہا تھا کہ پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے اسکی شہہ رگ کٹ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ لوگوں کے ہاتھوں میں دم توڑ گیا، شادی کی خوشیوں والا گھر ماتم کدہ میں بدل گیا

مقتول آصف چھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور سب کی آنکھ کا تارا تھا اس نے بی بی اے کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی، اس کی المناک موت پر صرف اہل خانہ ہی نہیں ہر کوئی اشکبار تھا۔

اس دلخراش واقعے کے بعد اب پولیس اور حکومت حرکت میں دکھائی دے رہی ہے مگر ان کی غفلت نہ صرف آصف کی جان لے گئی بلکہ ایسے اور بھی کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں

پنجاب میں پتنگ بازی روکنے کا اقدام، ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ

لاہور : پتنگ سازوں، ڈور مینوفیکچررز کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کاحکم

Read Comments