Aaj Logo

شائع 25 مارچ 2024 03:15pm

رمضان اسپیشل: آج کی افطاری چکن کٹلس کے ساتھ کریں

چکن کٹلس ایک مزیدار اور آسان ریسیپی ہے ،جسے بچے بڑے سب شوق سے کھاتے ہیں ۔ویسے تو یہ ڈش شام میں اسنیکس کےطور پر کھائی جاتی ہے ، لیکن رمضان کے مہینے میں یہ افطاری کا بہترین انتخاب بن سکتی ہے ۔

اجزاء

تیل، دو کھانے کے چمچ ۔ پیاز ، درمیانی ایک عدد چوپ کی ہوئی ۔ لہسن ادرک پیسٹ ۔ایک کھانے کا چمچ ۔ہری مرچ ، ایک عدد چوپ کی ہوئی ۔ پسی ہوئی لال مرچ ،ایک کھانے کا چمچ ۔پسا ہوا دھنیا ، ایک کھانے کا چمچ ۔ پسا ہوا زیرہ ،ایک کھانے کا چمچ ۔ ہلدی ، ایک چٹکی ۔ پسا ہوا گرم مصالحہ ۔ ایک چائے کا چمچ ، نمک ،حسب ذائقہ ۔ چکن قیمہ ،300 گرام ۔ ابلے ہوئے آلو ،ایک بڑا ۔لیموں کا رس ،ایک کھانے کا چمچ ۔ دھنیا ، ایک کھانے کا چمچ ۔میدہ ،تین کھانے کے چمچ ۔ بریڈ کرمبز، حسب ضرورت ۔ تیل ۔ شیلو فرائی کے لئے

##ترکیب

ایک پتیلی میں تیل کو گرم کریں۔اور اس میں چوپ کی ہوئی پیاز ڈالیں اور بھون لیں جب تک کہ وہ نرم نہ ہوجائے۔

لہسن ادرک پیسٹ اور کٹی ہوئی ہری مرچ ڈال کر انہیں بھی تھوڑا سا بھون لیں ۔اب تمام پسے ہوئے مصالحے اور نمک شامل کر کے انہیں اچھی طرح مکس کر لیں ۔

چکن قیمہ ڈال کر اسوقت تک پکائیں ، جب تک کہ وہ گولڈن براون نہ ہوجائے ۔

اب چولہا بند کر کے اسے ٹھنڈا ہونے دیں ۔

ابلے ہوئے آلو کو ایک پیالے میں میش کر لیں۔اور اسے بھی مکسچر میں مکس کرلیں ۔

دو کھانے کے چمچ بریڈ کرمبز ڈال دیں۔اور ان سب کو اچھی طرح ٓمکس کر لیں ۔

اب تھوڑا تھوڑا مکسچر لے کر انہیں پیٹس کی شکل میں بنا لیں ۔

میدہ کو پانی کے ساتھ ملا کر ایک پتلا پیسٹ بنا لیں ۔

چکن کٹلس کو میدہ کے پیسٹ میں ڈبو کر پھربریڈ کرمبز سے ان کی کوٹنگ کر لیں۔

شیلو فرائی کرنے کے لئے ایک فرائی پین میں تیل گرم کر لیں اور گرم تیل میں ان کٹلس کو ڈال کر دونوں طرف سے گولڈن براون کر لیں ۔

ایک ڈش میں نکالتی جائیں ۔

مزیدار چکن کٹلس کو کیچپ کے ساتھ سرو کریں ۔

Read Comments