Aaj Logo

اپ ڈیٹ 25 مارچ 2024 05:57pm

پاک بحریہ کا ایرانی ماہی گیروں کو بچانے کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن

پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں ایرانی ماہی گیروں کو بچانے کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا، ریسکیو آپریشن کے دوران پاک بحریہ کے جہازنے سمندرمیں آتشزدگی کا شکارکشتی کی طرف سے ہنگامی کال کوبروقت مانیٹرکیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جس کے بعد جہازپی این ایس یرموک نے کھلے سمندرمیں آتشزدگی کا شکار ایرانی کشتی کے 8 ماہی گیروں کوبچالیا۔

پی این ایس یرموک نے کال سنتے ہی انسانی ہمدردی کے تحت کامیاب ریسکیو آپریشن کیاپاک بحریہ کے جہاز نے تمام ماہی گیروں کو کامیابی سے ریسکیو کیا اوربے قابو آگ کو بجھانے میں احسن کردارادا کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کا انسانی ہمدردی کے تحت ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا غماز ہے۔

Read Comments