Aaj Logo

شائع 25 مارچ 2024 10:49pm

مریم نواز کے دورے کے دوران مارکیٹ اور کاروباری مراکز بند نہ کئے جائیں، مراسلہ

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے دورں کے حوالے سے ہدایات نامہ جاری کر دیا گیا۔

مراسلے کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے مختلف اضلاع کے دورے کے دوران مارکیٹ اور کاروباری مراکز بند نہیں کئے جائیں گے۔ مریم نواز کے دورے کے دوران سڑکوں کو بلاک نہیں کیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی کے دورے کے دوران ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی برقرار رکھیں گے، کارکنان کسی قسم کا کوئی استقبالیہ کیمپ نہیں لگائیں گے اور نہ ہی ٹینٹ اور کارپٹس بچھانے جیسے انتظامات کئے جائیں گے۔

پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

Read Comments