وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

ٹیکسیشن سمیت دیگر انتظامی امور پر غور کیا جائے گا
شائع 26 مارچ 2024 10:24am

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔

کابینہ کا اجلاس آج 11 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد کیا جائے گا۔

تمام صوبائی وزراء ، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ، چیف سیکریٹری ، سیکریٹریز سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

کابینہ کے اجلاس میں صوبہ بھر میں خوراک ، ٹیکسیشن ، سمیت دیگر انتظامی امور پر غور کیا جائے گا۔

Read Comments