Aaj Logo

شائع 26 مارچ 2024 06:44pm

ایم پی اے ، ایم این اے ہو، یا چیف منسٹر قانون سے بڑا کوئی نہیں، مریم نواز

ایم پی اے کے سلوک پر ٹرینی سب انسپکٹر یاسر نصیب سے مریم نواز نے ملاقات کی،لیگی ایم پی اےملک وحید کے سلوک پر یاسرنصیب سےاظہار ندامت کیا ۔ مریم نوازنےٹرینی سب انسپکٹر یاسر نصیب سے سارا واقعہ سنا۔

ٹرینی سب انسپکٹر یاسر نصیب نے بتایا کہ روٹین کےگشت میں 2 گاڑیوں کوروک کرچیک کیا، میں نےگاڑی کو سیاہ شیشے دیکھ کر روکا، گاڑیم رکوانے پر ایم پی اےملک وحید نے اتر کر کہا میں ایم پی اے ہوں، جس پر میں نے ان سے کہا کہ میں ڈیوٹی پر ہوں۔

یاسر نصیب نے بتایا کہ ایم پی اے نے ان سے کہا کہ اسطرح روکنے پر میری عزت مجروح ہوئی ہے، جس پر انھوں نے مجھ سے سب کے سامنے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

سارے واقعہ پر مریم نواز نے کہا کہ میں اس واقعہ پربہت شرمندہ ہوں، لیکن آپ نےاپنی ڈیوٹی کرنی ہے،کسی سےنہیں ڈرنا، آپ ذمہ داری پوری کرنے پرکسی سے معافی نہیں مانگیں گے۔ ایم پی اے ہو، ایم این اے ہو، یا چیف منسٹر ہو قانون سے بڑا کوئی نہیں ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے بالکل ٹھیک کیا اس بات پر دل چھوٹا نہ کریں، میں نے اپنے ایم پی اے ملک وحید کو شوکاز نوٹس دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے یاسر نصیب کی ٹرانسفر کے بارے میں سی سی پی او سے استفسار کیا، کہا کہ ایسا کوئی واقعہ ہو تو آپ نے مجھ سے پوچھے بغیر کوئی ایکشن نہیں لینا، ایم پی اے کو شکایت تھی تو اسے میرے پاس آنا چاہیے تھا انکوائری کے بعد ہم ایکشن لیتے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، ہم سب کو قانون کا زیادہ احترام کرنا چاہئے تاکہ باقی لوگوں کے لئے مثال بنیں۔

Read Comments