Aaj Logo

شائع 27 مارچ 2024 04:14pm

وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان آج ملاقات ہوئی ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں امن و امان اور ملکی سلامتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ چینی باشندوں کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

دریں اثنا وزیراعظم کی صدارت میں ملکی سیکیورٹی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

وفاقی وزرا اور آرمی چیف سمیت سیکیورٹی ایجنسیز کے سربراہان، آئی جیز اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Read Comments