Aaj Logo

شائع 28 مارچ 2024 09:16am

کراچی: چھاپے کے دوران منشیات فروشوں کی پولیس پر فائرنگ، 2 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپا مارا،کارروائی کےدوران ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی ہوگیا، زخمی ملزم سمیت 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

زخمی ملزم کی شناخت امیر اللہ عرف میچھڑ اور دوسرے ملزم کئ شناخت احمد کے نام سے ہوئی، ملزمان کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔

،گرفتارملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ، پولیس نے زخمی ملزم کوعلاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

Read Comments