سینیٹ انتخابات : پنجاب اسمبلی کا ایوان پولنگ اسٹیشن میں تبدیل

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے پولنگ اسٹیشن کا نوٹیفکیشن جاری کیا
شائع 29 مارچ 2024 09:33am

سینیٹ انتخابات کیلئے پنجاب اسمبلی کے ایوان کو پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کر دیا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے پولنگ اسٹیشن کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے پنجاب اسمبلی کا ایوان پولنگ اسٹیشن ہوگا۔

سینیٹ الیکشن میں 2 اپریل کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک پولنگ ہوگی۔

Read Comments