Aaj Logo

شائع 29 مارچ 2024 08:02pm

نارتھ ناظم آباد میں شہری ڈاکوؤں سے گھتم گھتا

کراچی نارتھ ناظم آباد میں شہری ڈاکوؤں سے گھتم گھتا ہوگیا، شہری نے ڈاکو سے اسلحہ چھین لیا اور واردات ناکام بنادی۔

نارتھ ناظم آباد میں دو ڈاکوؤں کی لوٹ مار کو شہری نے اس وقت ناکام بنایا جب شہری اپنی گاڑی کے پاس کھڑا کچھ کام کر رہا تھا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو ملزمان شہری کو لوٹنے آجاتے ہیں۔

شہری ایک ملزم کو فوری پکڑ لیتا ہے جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔

شہری کے ڈاکو کو پکڑتے ہی شور مچ جانے پر لوگ جمع ہوجاتے ہیں اور ملزم کی خوب درگت بناتے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Read Comments