Aaj Logo

شائع 30 مارچ 2024 01:55pm

تاجر دوست اسکیم سے سالانہ 300 ارب کے محصولات کی وصولی متوقع

ٹیکس نیٹ میں توسیع کے لیے تاجردوست اسکیم متعرف کرادی گئی۔ نوٹیفیکشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔ یکم اپریل سے نافذ ہونے والی تاجردوست اسکیم کے تحت ابتدائی مرحلے میں 6 شہروں میں رجسٹریشن کی جائے گی۔ اس میں پرچون فروشی کے پانچ حصوں کو شامل کیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے مطابق تاجر دوست اسکیم کے تحت رجسٹریشن کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ اوراسلام آباد میں کی جائے گی۔ ٹیکس وصولی یکم جولائی سے شروع ہوگی۔

تاجر دوست اسکیم کا مقصد ٹیکس نیٹ سے باہر کے تاجروں کو رجسٹر کرنا ہے۔ اسکیم کے تحت دکان داروں کی آمدن کا ریکارڈ ایف بی آر کو موصول ہوگا جس سے سالانہ آمدن کے مطابق ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ ایف بی آر کو اس اسکیم سے 100 ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے۔

دوسرے مرحلے میں دیگر شہروں کے تاجروں کی رجسٹریشن شروع کی جائےگی۔ اس کے نتیجے میں سالانہ 300 ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے۔

تاجر دوست اسکیم کے تحت تھوک فروشی، پھل، سبزی، گوشت بیچنے والوں، فرنیچر اور آرائش کے شو روم، زیورات، کاسمیٹکس، میڈیکل، ہارڈ ویئر کے اسٹورز کے لیے رجسٹریشن لازم ہوگی۔

Read Comments