راولپنڈی: ڈکیتی کے بعد دکاندار کی فائرنگ،1 ڈاکو ہلاک، 3 فرار

ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں
شائع 31 مارچ 2024 09:05am

راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کے علاقے افشاں کالونی میں دکاندار نے گینگ پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک اور تین فرار ہوگئے۔

ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ جس میں دیکھا گیا کہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر دکاندار سے واردات کی۔

فرار ہونے کے دوران دکاندار نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا لیکن اس کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔

واقعہ کے بعد تھانہ ریس کورس پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کردیں۔

Read Comments