عرب ممالک مستقبل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں، امریکی صدر

سعودی عرب، مصر اور قطر سمیت دیگر عرب ممالک کے ساتھ کام کر رہے ہیں، جو بائیڈن
شائع 01 اپريل 2024 08:51am

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے عرب ممالک مستقبل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں۔

نیو یارک میں تقریب سے خطاب میں جوبائیڈن نے دو ریاستی حل پر روز دیتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب، مصر، اردون اور قطر سمیت دیگر عرب ممالک کے ساتھ کام کر رہے ہیں وہ مستقبل کے معاہدے میں اسرائیل کو مکمل طور پر تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

فنڈ ریزنگ تقریب میں سابق امریکی صدر باراک اوباما اور بل کلنٹن بھی شریک ہوئے۔

ایونٹ کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی بھی نکالی گئی۔

مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیل کی امداد میں کٹوتی کا مطالبہ کیا۔

Read Comments