Aaj Logo

اپ ڈیٹ 01 اپريل 2024 04:36pm

سنی اتحاد کونسل نے پشاورہائیکورٹ کا مخصوص نشستوں کیخلاف فیصلہ چیلنج کردیا

سنی اتحاد کونسل نے پشاورہائیکورٹ کا مخصوص نشستوں کے خلاف فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل فیصل صدیقی ایڈووکیٹ کے توسط سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی۔

درخواست میں الیکشن کمیشن، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو فریق بنایا گیا۔

صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے سپریم کورٹ میں داٸر درخواست میں استدعا کی گٸی کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے سمیت مخصوص نشستوں پر پشاور ہائیکورٹ فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ نے آرٹیکل 51 اور سیکشن 106 کی غلط تشریح کی، ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ سیکشن 104 اور رولز 92 ، 94 کی بھی غلط تشریح کی، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے میں سقم ہیں، مخصوص نشتیں دیگر سیاسی جماعتوں کو دینا آئینی تقسیم کے فارمولے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں

مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف نہ لینے پر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلیکی قانونی ماہرین کے ساتھ مشاورت

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف لینے کاحکم

Read Comments