ایرانی سفارتخانے پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان

اسرائیلی کارروائی پر دفتر خارجہ کا اظہار مذمت
شائع 02 اپريل 2024 05:27am

پاکستان نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلرسیکشن پرحملےکی مذمت کی ہے اور حملے کو بین الاقوامی قوانین اور یواین کےچارٹرکی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ حملہ ویاناکنونشن کی خلاف ورزی اور قابل مذمت ہے، پاکستان کی طرف سے سخت مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ یہ۔حملہ عالمی قوانین اور یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہے، سفارت کاروں اور سفارتی تنصیبات پر حملے ویانا کنونشن کی خلاف ورزی اور قابل مذمت ہیں۔

پیر کی شب دمشق میں ایرانی سفارتی تنصیبات پر حملے میں دو عمارتیں تباہ ہوگئیں اور 7 افراد جاں بحق ہوئے۔

Read Comments