Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 اپريل 2024 12:22pm

وادی سوات میں پھیلا گلابی رنگ لیکن یہ گلاب کے پھول نہیں

وادی سوات میں موسم بہار کی آمد کے بعد چار سو کھلے رنگے برنگے پھولوں سے وادی کا حسن نکھر کر سامنے آگیا ہے۔

وادی سوات میں بہار اپنے جوبن پر ہے، رنگ رنگ کے پھول کھل اٹھے ہیں، جن کی وجہ سے وادی گویا عروسی جوڑا پہنے دکھائی دے رہی ہیں۔

سیاحوں کا کہنا ہے کہ بہار کی آمد سے ہر سو پھول کھل گئے جس سے ترو تازگی کا احساس ہورہا ہے اور حسین وادیاں مزید حسین دکھائی دے رہی ہیں۔

آڑو کے باغات کے پھولوں نے علاقے کو گلابی رنگ میں رنگ دیا ہے۔ رنگا رنگ پھولوں سے فضا بھی معطر ہوگئی ہے۔

سیاح کہتے ہیں کہ پھولوں کی مہک نے دل کو باغ و بہار کردیا ہے۔ حسین نظارے دیکھ کر ذہنی و قلبی سکون بھی ملتا ہے۔

ویسے تو سوات کا ہر موسم دلفریب ہے لیکن موسم بہار میں یہاں کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔

Read Comments