پیپلزپارٹی کی حمایت غیر مشروط ہے، وفاقی وزیر مصدق ملک

عالمی سطح پر قیمت بڑھتی ہے تو یہاں بھی تیل کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم
شائع 02 اپريل 2024 09:45am

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حمایت غیرمشروط ہے، ماضی میں بھی انھوں نے غیرمشروط حمایت کی تھی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مصدق ملک نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ہمارے تمام امیدوار کامیاب ہوجائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کا فرض ہے وہ احتجاج کرے، نوک جھونک بھی ضروری ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ عالمی سطح پر قیمت بڑھتی ہے تو یہاں بھی تیل کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے۔

Read Comments