کندھ کوٹ : ڈاکوؤں کی پارکو کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 ملازم زخمی

ڈاکو، پارکو ملازمین سے لوٹ مار کرکے با آسانی فرار ہوگئے
شائع 03 اپريل 2024 08:32am

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے پارکو کمپنی کے ملازمین کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے دو سکیورٹی ملازم زخمی ہوگئے۔ ڈاکوؤں نے لوٹ مار بھی کی۔

پارکو کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ انڈس ہائی وے دڑی کے مقام پر پیش آیا۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں اعجاز احمد اور غفار علی شامل ہیں۔

ڈاکو، پارکو ملازمین سے لوٹ مار کرکے با آسانی فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی ، زخمی ملازمین کو اسپتال منتقل کیا۔

Read Comments