Aaj Logo

شائع 03 اپريل 2024 01:04pm

نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں مائیکل بریسویل پہلی بار نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق دورہ پاکستان کے لیے کیوی اسکواڈ میں کپتان بریسویل، فن ایلن، مارک چیپمین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لسٹر، کول مک کونچی، ایڈم ملنے، جمی نیشم ، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ، اش سوڈھی، ٹم رابن سن اور ول او رار شامل ہیں۔

پاک نیوزی لینڈ پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز 18 اپریل سے شروع ہوگی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 12 اپریل کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگی۔

ٹرینٹ بولٹ، ڈیوان کانووے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل، گلین فلپس، رچن روندرا، کین ویلیمسن اور مچ سینٹنر بھی آئی پی ایل کھیل رہے ہیں، ول ینگ کاونٹی جبکہ ٹام لیتھم گھریلو مصروفیات کی وجہ سے عدم دستیاب ہیں۔

ٹم ساؤتھی کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت دورہ پاکستان کے لیے آرام دیا گیا ہے۔

Read Comments