Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 اپريل 2024 07:23pm

رخنہ ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، صدر زرداری کی آرمی چیف سے گفتگو

صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف نے صدر مملکت کو پاکستان کے صدر اور مسلح افواج کے کمانڈر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور صدر مملکت کی کامیاب مدت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں صدرمملکت نے مخصوص سیاسی جماعت کے بے بنیاد الزامات پرتشویش کا اظہار کیا صدرمملکت نے رخنہ ڈالنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے صدر مملکت کو دہشت گردی کے خلاف جاری فوجی آپریشنز سے آگاہ کیا اور روایتی خطرات کے خلاف آپریشنل تیاریوں پر بھی روشنی ڈالی۔

آرمی چیف نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے علاقوں سمیت ترقیاتی منصوبوں میں فوج کے کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

صدر مملکت نے پاکستان کی مسلح افواج کے مثالی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں فوج کی خدمات کلیدی حیثیت کی حامل رہی ہیں۔

صدر مملکت نے قومی طاقت کے تمام عناصر کے ذریعے دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔

صدرکی جانب سےقوم کیلئےجانوں کانذرانہ پیش کرنےوالےشہداءکوخراج عقیدت پیش کیا گیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ شہدا کا خون پاکستانی قوم کی استقامت اور طاقت کی علامت رہےگا،

صدرمملکت نےشہداءکےخاندانوں کی قربانیوں کوبھی خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقات میں پاکستان میں امن،سلامتی،ترقی کےحصول کےعزم کابھی اظہار کیا گیا۔

Read Comments