Aaj Logo

شائع 04 اپريل 2024 12:29pm

آزادی مارچ: عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سمیت دیگرملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، پی ٹی آئی رہنماوں پر حقیقی آزاد مارچ پر مقدمات درج ہوئے تھے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عمران نے حقیقی آزادی مارچ سے متعلق مقدمات کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

شیخ رشید ،علی نوازاعوان اور صداقت عباسی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی وکیل سردارمصروف نے مؤقف اپنایا کہ گزشتہ سال فروری میں بریت کی درخواست دائرکی تھی، آج دلائل دینا چاہتے ہیں۔

جج ملک عمران نے ریمارکس دیے کہ صداقت عباسی، علی نوازاعوان اور شیخ رشید کے چالان عدالت میں آگئے ہیں۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت درج ہوا، شواہد موجود نہیں ، سی سی ٹی وی فوٹیج وغیرہ بھی نہیں ہے۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر بریت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، پرویزخٹک، اسد قیصر، اسد عمراورعلی امین گنڈاپورکے خلاف آزادی مارچ پر تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم

عمران خان کے خلاف سائفر کیس کے علاوہ دیگر تمام کیسز کی سماعتیںملتوی

Read Comments