Aaj Logo

شائع 04 اپريل 2024 12:54pm

موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے، شیخ رشید

سابق وزیردخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے، خطوط کو ججز خود بہتر طور پر بحث میں لارہے ہیں، یہ اہم اور حساس مسئلہ اس لیے اس پر زیادہ بات نہ کرنا ہی بہترہے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ آمد پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے، 19کیسز ہیں اور انشاء اللہ بہتری ہوگی، حوصلے، صبر، استحکام اور خاموشی کے ساتھ سارے معاملات کو ڈیل کرنا چاہیئے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں ہار گیا، الیکشن میں نے تسلیم بھی کرلیا جو جیتے ہیں ان سے پوچھیں، خطوط کو ججز خود بہتر طور پر بحث میں لارہے ہیں، یہ بہت سیریس معاملہ ہے، یہ اہم اور حساس مسئلہ ہے اس پر زیادہ بات نہ کرنا بہتر ہے۔

سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کیا کررہی مجھے کوئی علم نہیں، میں نہ ٹی وی دیکھا رہا ہوں، نہ اخبار پڑھ رہا ہوں اور نہ ٹوئٹ کررہا ہوں، میں ریسٹ کررہا ہوںریسٹ از دی بیسٹ۔

Read Comments