Aaj Logo

شائع 04 اپريل 2024 02:56pm

پی آئی اے نے عمرہ زائرین سمیت سعودی عرب کیلئے کرائے کم کر دیے

عمرہ زائرین،سعودی رہائشی اور ورک ویزہ کےحامل مسافروں کیلئےاچھی خبر سامنے آ گئی ہے جہاں قوم ائیر لائن نے خلیجی ریاست کے لیے کرائیوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں بیس فیصد جبکہ سعودی رہائشی اور ورک ویزہ والوں کیلئے کرائیوں میں تیس فیصد کمی کی گئی ہے۔

کرایوں میں کمی کا اطلاق سات اپریل سے گیارہ اپریل تک رہے گا جبکہ پی آئی اے اکانومی کلاس کے کرائے میں پچاس ہزارروپے تک کمی کی گئی ہے۔

دوسری جانب جدہ، مدینہ جانے والے7 سے11 اپریل تک فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ریاض، دمام جانے والے11 اپریل تک فائدہ اٹھا سکیں گے۔

جبکہ لاہور ریجن سے اکانومی کلاس کا کرایہ ایک لاکھ 3 ہزار 680 روپے مختص کیا گیا ہے۔

کراچی ریجن سے عمرہ زائرین کا کرایہ 95 ہزار 400 روپے مختص کیا گیا ہے۔

Read Comments