Aaj Logo

شائع 04 اپريل 2024 11:04pm

صرف 7 دنوں میں وزن کم کرنے کا نسخہ

عید کے موقع پر ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ نئے کپڑوں میں خوبرو اور فٹ نظر آئے لیکن اب چونکہ عید میں وقت بہت کم رہ گیا ہے تو ایسے لوگوں کیلئے ایک منفرد نسخہ بھی موجود ہے ۔

آج ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن باران رحمت میں میزبان مایا خان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اُمہ راحیل نے بتایا کہ رمضان المبارک کے آخری ایام میں بھی جو لوگ وزن کم کرکے فٹ نطر آنا چاہتے ہیں ان کیلئے ایک آسان نسخہ ایسا بھی ہے جس سے صرف 7 دنون میں ان کا وزن کافی کم ہوسکتا ہے ۔

ڈاکٹر اُمہ راحیل نے بتایا کہ اپنی خوراک کو کنڑول کریں اور اس کے ساتھ ایک جگ گرم پانی لیں جس میں آدھا چمچ میتھی دانہ ، ایک ٹکرا دار چینی اور ایک چٹکی کھتہ ملا کر رکھ لیں۔

انہوں نے بتایا کہ روزانہ 7 دن تک افطار کے بعد سے سحری تک یہ جگ ختم کریں آٹھویں دن آپ کی باڈی پر 5 سے 6 انچ کا فرق واضح نظر آئے گا ۔

Read Comments