شاہین نے کپتانی پر میری بات نہیں مانی، شاہد آفریدی

خود سمیت کئی سابق کپتانوں کا اختتام اچھا نہیں دیکھا، سابق کپتان
شائع 05 اپريل 2024 08:30am

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کو ہمیشہ کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی، تاکہ وہ کرکٹ پر فوکس کر سکے۔

سوشل میڈیا پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ خود سمیت کئی سابق کپتانوں کا اختتام اچھا نہیں دیکھا، کپتانی کے معاملے میں شاہین آفریدی نے میری بات نہیں مانی۔

انھوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو اپنی کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، اسے لاہور قلندرز سے کپتانی کی پیشکش آئی تھی تو میں نے کہا تھا دور رہو۔

قومی ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا تھا کہ بابر اعظم کو ٹیسٹ کا کپتان برقرار رکھیں اور محمد رضوان کو وائٹ بال کا کپتان بنانے کا مشورہ دیا تھا۔

Read Comments