Aaj Logo

شائع 05 اپريل 2024 05:23pm

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل فلسطینیوں کے حق میں پاکستان کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے فلسطینیوں کے حق میں پاکستان کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ قرار دار میں میں اسرائیل کو جنگ اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانے کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد میں غزہ میں ’فوری جنگ بندی‘ اور ’ہنگامی بنیادوں پر انسانی رسائی اور امداد‘ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کُل 47 رکن ممالک میں سے 28 نے قرارداد کی حمایت اور 6 نے مخالفت میں ووٹ دیے۔ جبکہ 13 ممالک نے ووڑنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔

قوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے قرارداد میں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران فلسطینی شہریوں کی نسل کشی کے انتباہ کو اجاگر کرتے ہوئے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

قرارداد کے متن میں اسرائیل کو اسلحے، گولہ بارود اور دیگر فوجی سازوسامان کی فروخت اور منتقلی کرنے والے ممالک سے جنگی سازو سامان کی منتقلی کو بند کرنے کا کا مطالبہ کیا گیا ہے

واضح رہے کہ البانیہ علاقہ تمام اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی طرف سے پاکستان نے یہ قرارداد پیش کی تھی۔ جبکہ قرارداد مخالفت کرنے والے ملکوں میں امریکا، جرمنی، ارجنٹائن، بلغاریہ، پیراگوئے اور ملاوی شامل ہیں۔

Read Comments