کراچی : شاپنگ سینٹرز کے باہر موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے لفٹنگ چارجز ختم

افطار کے بعد لفٹ کی گئی گاڑیاں بغیر جرمانہ واپس ملیں گی، ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز
شائع 06 اپريل 2024 07:53am

کراچی میں ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز نے کہا ہے کہ شہر میں تمام شاپنگ سینٹرز کے باہر موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے لفٹنگ چارجز ختم کردیے۔

اس حوالے سے احمد نواز نے بتایا کہ افطار کے بعد لفٹ کی گئی گاڑیاں بغیر جرمانہ واپس ملیں گی۔

انھوں نے کہا کہ آخری عشرے میں مارکیٹوں میں اضافی نفری لگائی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ ٹریفک اہلکاروں کوغیر ضروری چالان کرنے سے بھی روکا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کو ون وے اور رانگ وے کی خلاف ورزی پر چالان کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Read Comments