Aaj Logo

شائع 07 اپريل 2024 06:10pm

اسلام آباد میں غیر ملکیوں سمیت 6 افراد کے ساتھ بڑی ڈکیتی، 6 گھنٹے تک اغوا کئے رکھا

اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کی حدود میں ہائیکنگ ٹریل پر غیرملکیوں کے ساتھ ڈکیتی کی بڑی ورادت پیش آئی ہے، ڈاکوؤں کی جانب سے غیر ملکیوں سمیت 6 شہریوں کو 6 گھنٹے تک اغواء کئے رکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان اغواء کے دوران غیر ملکیوں سمیت شہریوں پر تشدد کرتے رہے، اور ان تمام سے آئی فونز، قیمتی گھڑیاں، جیولری اور نقدی چھین لی گئی۔

ملزمان نے اغواء کیے گئے دو شہریوں کو اے ٹی ایم سے کیش لانے کے لیے بھی بھیجا اور کیش نہ لانے کی صورت میں دیگر مغویوں کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی۔

متاثرہ شہریوں نے تھانہ گولڑہ میں درخواست دے دی۔

Read Comments