Aaj Logo

شائع 07 اپريل 2024 10:51pm

’بڑے گندے ہیں‘، بھارتی کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑی جن سے کپتان بھی گھِن کھاتے ہیں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اپنی ٹیم کے دو کھلاڑیوں کو ’انتہائی گندا‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی ان کے ساتھ ایک کمرے میں نہیں رہیں گے۔

روہت شرما نے کرکٹر شریاس ایّر کے ساتھ نیٹ فلکس کے ”دی گریٹ انڈین کپل شو“ میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس دوران میزبان کپل شرما نے ان سے پوچھا کہ آپ کس کھلاڑی کے ساتھ کمرہ شئیر نہیں کریں گے؟جس پر روہت شرما نے جواب دیا کہ شکھر دھون اور رشبھ پنٹ کے ساتھ کبھی بھی کمرہ شیئر نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’آج کل ہر کسی ایک الگ کمرہ ملتا ہے۔ لیکن اگر مجھے ایک ہی کمرہ شیئر کرنے کا موقع ملتا ہے، تو دو لوگ ہیں جن کے ساتھ میں کمرے شئیر نہیں کروں گا، شکھر دھون اور رشبھ پنٹ۔ بڑے گندے ہیں‘۔

روہت شرما نے بتایا کہ ’پریکٹس کے بعد، وہ اپنے کپڑے ایسے ہی بستر پر پھینک دیتے ہیں‘۔

روہت نے مزید انکشاف کیا کہ دھون اور پنٹ دونوں دوپہر تک سوتے ہیں، اور ان کے ہوٹل کے کمرے زیادہ تر ”ڈو ناٹ ڈسٹرب“ (DND) پر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ان کا کمرہ ہمیشہ DND پر ہوتا ہے کیونکہ وہ دوپہر ایک بجے تک سوتے ہیں۔ ہاؤس کیپنگ کا عملہ صبح کمرے صاف کرنے آتا ہے، اس لیے ان کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے کمرے DND پر رکھیں۔ بصورت دیگر، وہ گھس جائیں گے۔ اسی لیے اکثر ان کے کمرے تین سے چار دن تک گندے رہتے ہیں۔ اور یہ ان کے آس پاس رہنے والے لوگوں کے لیے ایک مسئلہ بن جاتا ہے۔ اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ میں ان کے ساتھ رہ سکوں گا‘۔

Read Comments