Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 اپريل 2024 03:27pm

رمضان میں کھانے پینے کے جھگڑے طلاق کا باعث بننے لگے

اردن کے مفتی اعظم احمد الحسنات نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران طلاق کے رجسٹرڈ ہونے والے کیسز میں زیادہ تر کا سبب شوہر اور اہلیہ میں کھانے پینے کا اختلاف ہے۔

العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق مفتی اعظم احمد الحسنات نے المملکہ ٹی وی کو دیے گئے بیان میں کہا کہ ان کے پاس طلاق کے آنے والے کیسز میں کھانے کی کوالٹی، افطاری کی دعوتوں پر اختلافات اور کافی کا ایک کپ جیسی وجوہات سامنے آئیں۔ یہ اختلاف گھریلو ناچاقی اور لڑائیوں کا باعث بن رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک خوش آئند بات یہ ہے کہ اردن میں گزشتہ سال کے پہلے مہینوں کے مقابلے اس سال کے آغاز سے طلاق کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ غزہ کے واقعات نے طلاق کی شرح پر مثبت اثر ڈالا، کیونکہ شوہروں نے جنگ زدہ غزہ کے مردوں، عورتوں، بوڑھوں اور بچوں کو قتل و غارت گری پر صبر کرتے ہوئے دیکھ کر صبرکرنا سیکھا ہے۔

Read Comments