Aaj Logo

شائع 08 اپريل 2024 01:54pm

کندھ کوٹ: کچے میں پولیس اور رینجرز کا آپریشن، ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے نذر آتش

کندھ کوٹ کچے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے، کچے کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بڑی کاروائی سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ آپریشن کے دوران 05 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے نذر آتش کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ تین روز میں آپریشن میں 6 ڈاکو زخمی ہوگئے ہیں۔

آپریشن مغویوں کی بازیابی کے لیے ارسلا سبزوئی گینگ کیخلاف کیا جارہا ہے۔

Read Comments