Aaj Logo

شائع 08 اپريل 2024 03:41pm

اسلام آباد ہائیکورٹ، سیشن کورٹس اور سول عدالتوں میں تعطیلات کا اعلان

‏اسلام آباد ہائیکورٹ، سیشن کورٹس اور سول عدالتوں میں 10 سے 13 اپریل تک تعطیلات رہیں گی جبکہ تعطیلات کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ، سیشن کورٹس اور سول عدالتوں میں 10 سے 13 اپریل تک تعطیلات رہیں گی۔

تعطیلات کے نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ حکام کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔

Read Comments