Aaj Logo

شائع 09 اپريل 2024 07:07am

پاک بھارت الزامات کےبیچ میں نہیں آنا چاہتے، دونوں ممالک مذاکرات کریں، امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے پاکستان میں سویلینز کے قتل سے متعلق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے اعتراف پر تبصرے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ پاک بھارت الزامات کے بیچ میں نہیں آنا چاہتے۔

پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پرمیڈیارپورٹس کودیکھ رہےہیں، پاک بھارت الزامات کےبیچ میں نہیں آنا چاہتے۔

ترجمان نے پاکستان اوربھارت کوکشیدگی بڑھانے سے سےگریزکرنےکامشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ مذاکرات سے مسائل حل کریں۔

ترجمان سے سوال کیا گیا تھا کہ پاکستان کہتا ہے بھارت نے اس کے درجنوں افراد قتل کیے ہیں جبکہ بھارتی وزیر دفاع نے بظاہر ان ماورئے عدالت ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔۔

میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہامریکی وزیرخارجہ،پاکستانی ہم منصب کی ٹیلیفونک گفتگو پر سوال کے جواب میں کہا کہانٹونی بلنکن نےاسحاق ڈارسےگفتگومیں شراکت داری کی توثیق کی،پاک امریکا تعلقات آگےبڑھانےپربات ہوئی۔

میتھیوملر نے کہا کہاسحاق ڈارنےسرمایہ کاری کی شراکت کووسعت دینےپرگفتگوکی۔

انہوں نے کہا کہخواتین کےمعاشی تحفظ اورانہیں بااختیاربنانےپربات کی گئی۔

Read Comments