Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

پاک بھارت الزامات کےبیچ میں نہیں آنا چاہتے، دونوں ممالک مذاکرات کریں، امریکہ

راج ناتھ کے اعتراف پر تبصرے سے ردعمل کا انکار
شائع 09 اپريل 2024 07:07am

امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے پاکستان میں سویلینز کے قتل سے متعلق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے اعتراف پر تبصرے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ پاک بھارت الزامات کے بیچ میں نہیں آنا چاہتے۔

پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پرمیڈیارپورٹس کودیکھ رہےہیں، پاک بھارت الزامات کےبیچ میں نہیں آنا چاہتے۔

ترجمان نے پاکستان اوربھارت کوکشیدگی بڑھانے سے سےگریزکرنےکامشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ مذاکرات سے مسائل حل کریں۔

ترجمان سے سوال کیا گیا تھا کہ پاکستان کہتا ہے بھارت نے اس کے درجنوں افراد قتل کیے ہیں جبکہ بھارتی وزیر دفاع نے بظاہر ان ماورئے عدالت ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔۔

میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکی وزیرخارجہ،پاکستانی ہم منصب کی ٹیلیفونک گفتگو پر سوال کے جواب میں کہا کہ انٹونی بلنکن نےاسحاق ڈارسےگفتگومیں شراکت داری کی توثیق کی، پاک امریکا تعلقات آگےبڑھانےپربات ہوئی۔

میتھیوملر نے کہا کہ اسحاق ڈارنےسرمایہ کاری کی شراکت کووسعت دینےپرگفتگوکی۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کےمعاشی تحفظ اورانہیں بااختیاربنانےپربات کی گئی۔

Mathew Miller