کون کون سے ممالک میں آج عید منائی جارہی ہے؟

کون سے ایسے ممالک ہیں جہاں عید کل منائی جائے گی
اپ ڈیٹ 10 اپريل 2024 01:17pm

کئی ممالک میں مسلمان آج عید منا رہے ہیں جب کہ کچھ ممالک میں کل عید منائی جائے گی۔

سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

فلپائن، ملائشیا، آسٹریلیا، جاپان، امریکا، کینیڈا اور برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں بھی آج عید الفطر ہے۔

غزہ پر اسرائیلی حملے کی وجہ سے فلسطین میں عید انتہائی سادگی سے منائی جارہی ہے۔ مسجد اقصیٰ میں نماز عید کا اجتماع ہوا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور غزہ کے مظلوم عوام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

دوسری طرف بھارت اور بنگلہ دیش میں گزشتہ روز عید کا چاند نظر نہیں آیا، اس لئے ان ممالک میں عید کل منائی جائے گی۔

Read Comments